https://ifxwowinvest.org/partners/
بطور پارنٹر اندراج کروائیں
پارٹنر لاگ ان

Exciting journey to the Czech Republic

ہم جمہوریہ چیک کے دلچسپ سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کیلئے اپنے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں

InstaForex نے ١٩ سے٢٣ اگست ٢٠١٩ تک اپنے شراکت داروں کے لئے جمہوریہ چیک کے ایک دورہ کا انتظام کیا۔ پراگ میں اپنی جستجو کی میزبانی کرنا یہ ہمارے لئے خوشی کی بات تھی ، جو  خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے جو ایک عظیم ترین تاریخ اورمنفرد فن تعمیرکیلئے مشہور ہے

ہمارا چار روزہ سفر مختلف واقعات پرمشتمل تھا۔ ہر دن شرکاء مختلف سرگرمیوں میں شامل تھے یا انہوں نے شہر کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی۔ ہمارے مہمانوں کو دارالحکومت شہرکے وسط میں واقع ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔ عمارت کی تاریخ چودہ صدی پرانی تاریخ ہے جب یہ بادشاہ وینیسلاس چہارم کی رہائش گاہ تھی۔ بیسویں صدی میں، ہوٹل میں ہنری کسنجر، گسکارڈ ڈی اسٹینگ ، ڈیوڈ روکفیلر، جیکولین کینیڈی، ایلین ڈیلن ، جینا لولو برگیدا ، میلوس فورمین ، اسٹیون اسپلبرگ ، چیری ، اما تھورمین ، رولنگ اسٹونس ، سکارپنس اور دنیا کے مشہور شخصیات کی میزبانی کی گئی۔

!آئیے ہم سب آپ کے ساتھ اس حیرت انگیز دورہ کے بارے میں مزید تفصیلات بانٹیں

پہلے دن ، پراگ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ، ہمارے شرکاء  نے شہر کے قدیم اضلاع میں پیدل سفر کیا۔ وہ لوگ بہت سارے پرکشش مقامات جیسے کہ چارلس برج ، جو یورپ کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے ، ساتھ ہی ساتھ ، پراگ قلعہ جو آج کل چیک کے صدر کی نششت گاہ ہے،کو دیکھنے کے قابل تھے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ، یہ دنیا کا سب سے بڑا قدیم قلعہ ہے۔ اس دورہ کے اختتام پر، شراکت داروں کو تیراسا یوزلیٹ اسٹڈن ریستوراں میں عشائیہ کے لئے مدعو کیا گیا تھا، یہ ایک ایسی جگہ ہے جس میں شہر کے حیرت انگیز اور دلکش نظارے موجود ہیں۔ خاص طور پر، میکلین گائیڈز ، جو دنیا کی سب سے مشہور اور مؤثرفن طعام کی درجہ بندی ہیں ،  اس نے اس ریستوراں کو "ہماری سب سے زیادہ مسرت بخش مقامات " کے طور پر واضح کیا ہے۔

دوسرے دن ، ہمارے مہمانوں نے InstaForex لوپریز ٹیم کے ڈرائیوروں ، ریسنگ کی ایک معروف ٹیم اور ڈکار ریلی میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے سے ملاقات کی۔ جو سالانہ کل براعظم میراتھن کی ریلی دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد ہوئی ۔ ٹیم کے رہنما اور اہم ڈرائیور الی لوپریس نے  از راہ کرم اس کار کو دکھانے اور ریس کے متعلق ہمارے شراکت داروں کے سوالات کے جوابات دینے پرمتفق ہوئے ۔ وہ ریسنگ ٹرک میں ہر ایک کے ساتھ سواری کے لئے بھی گیا تھا جو حقیقی دوڑ کیلئے بہت ہی زیادہ  قریب سے ڈرائیونگ کا تجربہ کرنا چاہتا تھا۔ ان حیرت انگیز جذبات کی ترجمانی کے لئے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ اس کی سڑکوں پر لامحدود رفتار سے دوڑتے ہوئے، یہاں تک کہ کچھ گھنٹوں کے لئے بھی ڈاکار ریلی کے عملے کا ممبر بننا ،یہ درحقیقت ایک سنسنی خیز بات ہے۔

تاہم ، کمپنی نے مہمانوں کے لئے ایک اور سرپرائز تیار کیا۔ ڈاکار ریلی کے مہم جوئی کے بعد ، الیز نے سبھی کو شراب خانے میں مدعو کیا۔ جنوبی موراویا میں انگورکے باغات جہاں چٹائو واقع ہے جو جمہوریہ چیک میں ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے سے مشہور ہے۔ مہمانوں نے وائنری کا دورہ کیا، انگور کے باغات کا دورہ کیا، پرانی بلوط کی لکڑی کے بیرل والے ایک شراب خانے کا بھی دورہ کیا ، اور چیک روایات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیا۔

یہ سارا سفر چار دنوں تک جاری رہا اور کیمپا پارک میں ایک آخری عشائیہ کے ساتھ اختتام  کو پہونچا - ایک اور مشیلن ریٹیڈ ریستوراں ، جو پراگ کا سب سے زیادہ شاندارریستوراں ہے۔ مزید یہ کہ یہ جگہ چارلس برج کے حیرت انگیز نظارے پیش کرتی ہے۔ یہ ریستوراں ہالی ووڈ اداکاروں ، دنیا کے مشہور موسیقاروں اور دیگر مشہور شخصیات کا پسندیدہ مقام ہے۔ مثال کے طور پر، بریڈ پٹ اور انجلینا جولی ، ٹام کروز ، کائلی مینوگ ، ڈینیئل کریگ اور بہت سے دوسرے لوگ ایک بار اس مقام کا دورہ کیا ہے ۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے شرکاء بین الاقوامی پکوان کے اپنے دلکش انتخاب کے ساتھ نہ صرف شاندار مینو سے لطف اندوز ہوسکے بلکہ انہیں حقیقی شخصیات کی طرح محسوس کرنے کا موقع بھی ملاتھا۔

اہم دورہ ختم ہوچکا ہے، لیکن ہمارے مہمانوں کو یقین ہے کہ اس حیرت انگیز راہداری کی گرم یادوں کوعزیز رکھیں گے۔ بہر حال ، InstaForex کے ساتھ کاروبار شراکت داروں کیلئے زیادہ سے زیادہ ادائیگیوں پر مبنی ایک تعاون ہے،کمپنی کی اعلی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اعلی درجے کے دوروں کا ناقابل فراموش تجربہ ہے۔

You are a partner and would like to travel with InstaForex?

InstaForex شراکت داروں کے لئے پورٹل © Copyright 2007-2025
ٹریڈ مارکس برائے نسٹا فن ٹیک گروپ آف کمپنیر